Shayari urdu ساحل پہ لکھی ہوئی عبارت نہیں جو لہروں سے مٹ جاتی ہے
میں ساحل پہ لکھی ہوئی عبارت نہیں جو لہروں سے مٹ جاتی ہے میں بارش کی برستی بوند نہیں جو برس کر تھم جاتی ہے میں خواب نہیں جسے دیکھ اور بھلا دیا میں شمع نہیں جسے پھونکا اور بجھا دیا میں ہوا کا جھونکا نہیں جو آیا اور گزر گیا میں چاند بھی نہیں جو رات کےبعد ڈھل گیاٴ میں تو وہ احساس ہوں جو تجھ میں لہو بن کر گردش کرے میں تو وہ رنگ ہوں جو تیرے دل پہ چڑھے تو کبھی نہ اترے میں وہ گیت ہوں جو تیرے لبوں سے جدا نہ ہوگا میں تو وہ پروانہ ہوں جو جلتا رہے گا، مگر فنا نہ ہو گا خواب، عبادت، ہوا کی طرح چاند، بوند، شمع کی طرح میرے مٹنے کا سوال نہیں کیونکہ میں تو محبت ہوں اور محبت کوئی زوال نہیں...